اڈپی 30؍جولائی (ایس او نیوز) بسرور کے تاریخی مہالنگیشور مندر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے ایک اندازے کے مطابق 2لاکھ روپے مالیت کے چاندی کے زیورات اوردیگر اشیاء پر ہاتھ صاف کیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار کی آدھی رات کو مندر کا پچھلا دروازہ توڑ کر چوری کی یہ واردات انجام دی گئی ہے ۔مندر سے چاندی کا سامان چرانے سے پہلے چوروں نے مندر کے پجاری اور دیگر عملے کے کمروں کو باہر سے کنڈی لگاکر بند کردیاتھا، جس کی وجہ سے کوئی بھی باہر نکل کر چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔مگر مندر میں لگاہوا چوری کی اطلاع دینے والا سائرن بج اٹھا تو جو بھی سامان ہاتھ لگا وہ سمیٹ کر چورفرار ہوگئے۔چوری کیے گئے سامان کا وزن 4کیلو گرام بتایاجاتا ہے جس کی مالیت کا اندازہ 2لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
اطلاع ملنے پرکنڈلور پولیس نے جائے واردات پرپہنچ کر معائنہ کیا۔ فنگر پرنٹس ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد کے علاوہ مندر کے سی سی کیمرے کے فوٹیج کے سہارے تحقیقات کی جارہی ہے۔